مقدمہ جعل سازی میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

مقدمہ جعل سازی میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد نے جعلی سازی سے خاتون کی ایک کنال سے زائد زمین ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی استغاثہ کے مطابق ملزم منصور ظہور کو عنبرین محمود زوجہ محمودالحسن نے اپنی گارڈن ٹاؤن میں واقع ایک کنال 6مرلے زمین بیچنے کاکہا جس پر مذکورہ شخص نے ایک سکندر نامی شخص کو سائلہ کے پاس بھیجا ،بعدازاں ایک ماہ بعد ایک محمد یونس نامی شخص نے نوٹس بھجوایا کہ بقایا رقم لے لو اور رجسٹری اس کے نام پر کروادوجبکہ اسے مذکورہ زمین کی کوئی رقم ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی بیچتے وقت بتایا گیا تھا۔جس پر سائلہ نے ملز م کے خلاف تھانہ گارڈن ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 606/14 بجرم 406-420درج کروارکھا ہے گزشتہ روز عدالت میں ملزم منصور ظہور کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جسے فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیا ہے۔