حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی ،2بچیوں کوبرآمد کرواکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی ،2بچیوں کوبرآمد کرواکر ماں کے حوالے کرنے کا ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے دائر حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2بچیوں کونکھٹو شوہرکی تحویل سے برآمد کرواکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت میں سٹی رائیونڈ کی رہائشی نسیم بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی شادی بابر سے ہوئی جس میں سے 2بیٹیاں 6سالہ زرناب فاطمہ اور ساڑھے 4سالہ ہماء فاطمہ پیدا ہوئی،درخواست میں سائلہ نے مزید کہا کہ اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کا اکثر اس کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا جس کی بناء پر کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اور دونوں بچیوں کو بھی زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر ایس ایچ نے بچیوں کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے انہیں ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4