صوبائی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کوتعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

صوبائی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کوتعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر) صو با ئی دارالحکو مت میں واقع خواتین کے سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کو گزشتہ روز تعلیمی سر گر میوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ،تعلیمی اداروں میں طالبا ت کا حا ضری کا تناسب قدرے کم دکھائی دیا گیا یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وقوع پذیر ہونیوالا پشاور سانحہ نے جہا ں پر ایک طر ف پو ری قوم کو ہلا کر رکھ دیا تو وہاں دو سری جا نب تعلیم حا صل کر نیوالے معصوم پھولوں کے دل مر جھا کر رکھ دئیے ،حکو متی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہا نی کے با و جود طلبا و طالبا ت کے دلوں میں خوف مو جود ہے کالج برائے کوئین میری کالج ،عائشہ ڈگری کالج ساندہ روڈ کالج ، اپواء کالج ،کنیئرڈ کالج سمیت صوبے میں واقع دیگر کالجز کی انتظامیہ کی جا نب سے سخت سیکو رٹی کی یقین دہا نی کے باوجود والدین پریشان دکھا ئی دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب خواتین کا لجز کے باہر سکیورٹی کیلئے آہنی اور خاردار تاریں ، سیمینٹ کے بلا کز بھی رکھ دیئے گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4