مربوط حکمتِ عملی سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کر سکتے ہیں،حیدر اشرف

مربوط حکمتِ عملی سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کر سکتے ہیں،حیدر اشرف

لاہور(کر ائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں صدر ڈویژن کی آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ کرائم کنٹرول میٹنگ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حوصلہ، فرض شناسی اوراپنے گردونواح سے باخبر رہتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو شکست دیناہو گی۔ہم محکمانہ ہنر اورمربوط حکمتِ عملی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔متعلقہ علاقوں میں پولیس پٹرولنگ کو موئثر بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابوپا یا جا سکے۔شہر میں ڈکیتی ،چوری ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کریمینلز کا تھانوں میں بیٹھ کر انتظار نہیں کیا جا سکتا ۔کریمینلز کو پکڑنے کے لئے ہمارا نیٹ ورک مزید مضبوط ہوناچاہئے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام کاہم پر اعتماد ہو گا او ر وہ ہمیں کریمینلزکے بارے میں زیادہ سے زیادہ انفارمیشن دیں گے۔

مزید : علاقائی