شیرا کو ٹ ، نامعلوم لڑکی کی بر ہنہ نعش بر آمد ،مردہ خانے میں جمع

شیرا کو ٹ ، نامعلوم لڑکی کی بر ہنہ نعش بر آمد ،مردہ خانے میں جمع

لاہور(کرائم سیل) شیرا کو ٹ کے علاقہ سے نامعلوم لڑکی کی بر ہنہ نعش بر آمد ،شبہ ہے کہ لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے،پولیس نے نعش کو مردہ خانے میں جمع کرواکے کاروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے شام کے وقت شیراکوٹ کے علاقہ میں مقامی بس اسٹینڈ کے قریب لاوارث اٹیچی کیس دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے کھولا تو اس میں سے 19سالہ لڑکی کی برہنہ نعش برآمد ہوئی، نعش دیکھ کر بس اسٹینڈ پر خوف وہراس پھیل گیا،شبہ ہے کہ لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا کر گلہ دبا کرقتل کیا گیا ہے،تاحال لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی ہے،پولیس کے مطابق اٹیچی کیس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہ ہوئی ہے جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔نعش کو مردہ خانے میں جمع کروادیا گیا ہے،ورثاء کی شناخت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی