فیروزوالہ، رینٹ اے کا ر کا مالک پراسرار طور لاپتہ ہوگیا

فیروزوالہ، رینٹ اے کا ر کا مالک پراسرار طور لاپتہ ہوگیا

فیروزوالہ(نما ئندہ پاکستان) ساندہ کے نواحی علاقہ محلہ فیض آباد کا رہائشی رینٹ اے کا ر کا مالک پراسرار طور لاپتہ ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی آبادی محلہ فیض آباد کارہائشی اختر حسین ولد غلام قاسم چوبرجی ہجویری ٹاور کے قریب رینٹ اے کار کی دکان بنا کر کاروبار کر رہاتھا ۔ 27دسمبر 2014کو گھر سے دکان پر گیا اور پھر واپس نہیں آیا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے ۔اخترحسین کے بھائی محمد اشرف نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسکے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی