فاطمہ میموریل ہسپتال میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن اینالسزان پنجاب‘‘کاسیمینار

فاطمہ میموریل ہسپتال میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن اینالسزان ...

 لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ میموریل سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں نور ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام’’ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن اینالسزان پنجاب‘‘کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں 50فیصد سکولوں میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ملک کے22فیصد سکولوں میں 50فیصد سہولیات میسر ہیں جبکہ 28فیصد سکولوں میں طلباء کو تمام تر سہولیات میسر ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہیلتھ اور اخلاقیات کی بھی تعلیم دینی چاہیے کیونکہ دولت چلی جائے تو کچھ نہیں ہوتا ۔صحت چلی جائے تو کچھ ہوتا ہے جبکہ کردار ختم ہو جائے تو کچھ نہیں رہتا۔پولیو مہم میں عوام کو پولیو ورکروں کیساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے تاکہ کمسن بچوں کو قطرے پلا کر آنیوالی نسلوں کو محفوظ بنایا جا سکے جس کیلئے نور ریسرچ سنٹر نے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے جو کہ کام کررہی ہے جس کے ذریعے سے عوام سکولوں میں سہولیات نہ ملنے پر ہم سے رجوع کر سکتے ہیں۔سیمینار میں نور ریسرچ سنٹر کی چیف ایگزیٹو آفیسر ہارون احسان،ڈائریکٹر پروگرامز رومی عزیز،نیوٹریشن کوآرڈینیٹر فخر گلزار اور ایڈووکیسی ایکسپرٹ صبا شیخ نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1