پیپلز پارٹی کی قیادت نے سب سے پہلے دہشتگردوں کے خلافآواز اٹھائی،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سب سے پہلے دہشتگردوں کے خلافآواز اٹھائی،ثمینہ گھرکی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سب سے پہلے دہشت گردوں کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نہ صرف بھر پور جدوجہد شروع کی بلکہ اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سوات سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف منظم آپریشن کرکے وہاں پر حکومت کی رٹ بھی بحال کروائی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہر موقع پر دہشت گردوں کی کھل کر مذمت کی ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بہادر کارکنوں کی قربانی دی ہے ہم یہ امید کرتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں امن کے قیام کے لئے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت کا غیر مشروط ساتھ دیتی رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1