اغوا ہونے والی لڑکی کے لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اغوا ہونے والی لڑکی کے لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور( کرا ئم سیل ) اسلام پورہ کے علاقہ سے اغوا ہونے والی لڑکی کے لواحقین نے گذشتہ روز ملزمان کو گرفتار نہ کرنے اور مغویہ کو بازیاب نہ کروانے پر پولیس کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ،اس موقع پر مغویہ کی والدہ ارشاد بی بی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گزرجانے کے باوجود پولیس نے اسکی بیٹی اقراء انور کو بازیاب نہیں کیا بلکہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ کیس کی مدعی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل وہ اپنی جواں سالہ بیٹی اقراء کے ہمراہ جارہی تھی کہ اس دوران رؤف اور اسکے ساتھیوں نے اقراء کو زبردستی اغوا کرلیااور گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ۔متا ثر ہ خا تو ن نے اعلی ٰحکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے بیٹی کو بازیاب کروایا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی