برکی،دو بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

برکی،دو بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاہور(کرائم سیل) برکی میں دو بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر چوہے مار گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ قصور کے رہائشی اشتیاق کی چار سال قبل نسرین نامی سے شادی ہوئی جس کے بعد میاں بیوی برکی کے نواحی گاؤں میں آکر رہا ئش پزیر ہوگئے نسرین کا خاوند سے اکثر وبیشتر جھگڑا رہتا تھا۔نسرین اپنے خاوند کو واپس قصور جانے کا اصرار کرتی تھی لیکن اسکا خاوند رضا مند نہ تھاگذشتہ روز اسکا خاوند کام کاج سے واپس آیا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد نسرین روتے ہوئے کمرے میں چلی گئی اور دروازہ کی کنڈی لگاکر چوہے مار گولیاں نگل لیں ہمسائے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نسرین کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی تاہم اس سلسلہ میں مقامی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی