شمالی چھاؤنی: باپ نے ایک بیٹے سے مل کر مکان فروخت کر دیا، دوسرے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ کرا دیا: تیسرے پر تشدد

شمالی چھاؤنی: باپ نے ایک بیٹے سے مل کر مکان فروخت کر دیا، دوسرے بیٹے پر جھوٹا ...

لاہور(کر ائم سیل) شمالی چھاؤنی کے علا قہ میں باپ نے ایک بیٹے کے ساتھ مل کر مکان فروخت کر دیا جبکہ احتجاج کر نے پر دوسرے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج کر وا دیا، مکان خالی نہ کر نے پر تیسرے پر تشددکر وایا گیا۔متاثرہ بھائیوں کی بیویاں انصاف کے لیے تھانے پہنچ گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ کوتوالی محلہ کی شبینہ منور اور اس کی دیورانی نے روز نامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے سسر محمد ظفر خاں نے اپنے بیٹے مدثر کے ساتھ مل کر اپنا گھر 2کروڑ میں فروخت کر دیا ہے اور ہمیں گھر سے نہ نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔ہمارے سسر نے اپنے دوسرے بیٹوں کو کچھ نہیں دیا۔شبینہ نے بتایا کہ اس کا شوہر دوسال سے بیمار ہے ۔ہمار ا سسر اپنی ساری جا ئیداد فروخت کر کے صرف ایک بیٹے کٍو رقم دینا چاہتا ہے ۔جب میرے شوہرمنور اور دیور مبشر نے احتجاج کیا تو میرے سسر نے اپنے بیٹے مدثر سے مل کر میرے شوہر کو گھر خالی نہ کر نے پر تشدد کا نشانہ بنا یا ،ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے۔

مزید : علاقائی