کیری ناشتے کیلئے سلائس خریدنے مقامی بیکری پہنچ گئے، بعد میں ٹویٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کردی، لوگوں کے دلچسپ تبصرے

کیری ناشتے کیلئے سلائس خریدنے مقامی بیکری پہنچ گئے، بعد میں ٹویٹر پر اپنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ناشتے کیلئے سلائس’’ڈنکن ڈونٹس سٹور‘‘ سے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ٹوئٹر‘‘ پر ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیوو کے اندر واقع ڈنکن ڈونٹس سے کچھ چیزیں خریدتے دکھائی دیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جان کیری نے مشہور امریکی بریک فاسٹ سنیک کا ایک سلائس لیا۔ جان کیری کی اس ٹویٹ پر پاکستانی شہریوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مزید :

علاقائی -