گرمیوں تک دوہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی‘ گیس کی قلت بھی دور ہو گی

گرمیوں تک دوہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی‘ گیس کی قلت بھی دور ہو گی

اسلام آباد(اے این این)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ نئی شرائط پر معاہدہ کیا جائے گا، آئندہ سال تک گیس کی 70 فیصد قلت دور ہو جائے گی ، موسم گرما تک سسٹم میں 2 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہو جائے گی۔وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں 132 کے وی گریڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کے الیکٹرک کے ساتھ 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معائدے پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا وہ عوام کے مفاد میں نہیں ۔ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ نئی شرائط کے ساتھ معائدہ کرے گی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی و گیس کے بحران پر قابو پانا ترجیح ہے اور آئندہ سال تک گیس کی 70 فیصد قلت دور ہو جائے گی ۔ موسم گرما میں 2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو 17 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی