ما نگا منڈی،ڈاکوؤں نے پا نچ بچوں کے باپ فیکٹری منیجر کو قتل کردیا

ما نگا منڈی،ڈاکوؤں نے پا نچ بچوں کے باپ فیکٹری منیجر کو قتل کردیا

مانگا منڈی)نمائندہ خصوصی( ما نگا منڈی میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کہ رہگیروں کو لو ٹنے کے دوران مزاحمت پر پا نچ بچوں کے باپ فیکٹری مینجر کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکو نفیس فیکٹری کے نزدیک ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے اور تقریبا پانچ رہگیروں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل وغیرہ چھین لئے۔اسی دوران عشاء کی نماز کے بعد موہلنوال کے نزدیک ایک فیکٹری مینجر محمد یاسین چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھاکہ ڈاکوؤں نے اسے گولیا ں مار کر قتل کردیا ا ور موقع سے فرار ہو گئے۔تھانہ ما نگا منڈی سے رابطہ کیا گیا تو اظہارولاعلمی کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر