70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کیخلاف دائردرخواست پرسابق باؤلر شعیب اختر کے وکیل کوبحث مکمل کرنے کی ہدایت

70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کیخلاف دائردرخواست پرسابق باؤلر شعیب اختر کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کوکئے گئے 70 لاکھ روپے جرمانے کے خلا ف دائر درخواست پر شعیب اختر کے وکیل کوآئندہ تاریخ سماعت پربحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شعیب اختر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی بی نے 2008میں بیرون ملک دورے کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر0 7لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ پی سی بی کو جرمانہ کرنے کا اختیار نہیں تھا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جرمانہ کالعدم کیا جائے، دوسری طرف پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر کو جرمانے کے خلاف کرکٹ بورڈ میں اپیل دائر کرنی چاہیے تھی مگر سابق فاسٹ باؤلر نے براہ راست لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، انہوں نے استدعا کی شعیب اختر کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے مزید سماعت 27جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے شعیب اختر کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پربحث مکمل کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر