تحریک انصاف کا 18 جنوری سے مختلف شہروں میں دھر نوں ،کنونشنز کا اعلان

تحریک انصاف کا 18 جنوری سے مختلف شہروں میں دھر نوں ،کنونشنز کا اعلان

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر 18 جنوری سے ملک بھر کے مختلف اہم شہروں میں پارٹی کے دھرنا کنونشنز منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان شیریں مزاری کے مطابق تحریک انصاف کا پہلا دھرنا اورورکرز کنونشن 18 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائیگا جس سے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔اسی طرح سے یکم فروری کو کراچی‘ 8 فروری کو لاہور اور 15 فروری کو پشاور میں کنونشنز منعقد کئے جائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر