برکی روڈ پر مارے جانے والے دہشت گرد روح اللّٰہ کے مزید 2 ساتھی گرفتار

برکی روڈ پر مارے جانے والے دہشت گرد روح اللّٰہ کے مزید 2 ساتھی گرفتار

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برکی روڈ پر مارے جانے والے اہم دہشت گرد روح اللہ کے 2 ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاعات پر پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ اور اندرون شہر میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس نے برکی روڈ پر مارے جانے والے دہشت گرد روح اللہ کے 2 اہم ساتھی گرفتار کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مجیب اللہ اور نامعلوم سہولت کار کے طور پر کام کرتے تھے جبکہ دونوں دہشت گرد حساس عمارتوں کی ریکی کرتے تھے۔یاد رہے اب تک ہلاک ملزم روح اللہ کے 4 اہم ساتھی گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر