پنجاب یونیورسٹی کے ہا سٹلز میں مقیم متعدد غیر متعلقہ افرادزیر حراست

پنجاب یونیورسٹی کے ہا سٹلز میں مقیم متعدد غیر متعلقہ افرادزیر حراست

لاہور(کرائم سیل)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں واقع پنجاب یونیورسٹی کے ہا سٹلز میں حساس اداروں کا سرچ آ پریشن ،متعدد غیر متعلقہ افراد زیر حراست ، تفتیش کے لئے پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ،بتا یا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع پر حساس اداروں کے افسران نے نیو کیمپس کے ہاسٹلر نمبر، 17,16، اور 15 میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی۔سرچ آ پریشن کے دوران پنجاب یو نیورسٹی کے درجنوں سکیورٹی گارڈ بھی شامل تھے ۔ذرائع کے مطا بق ہاسٹلز میں کسی بھی طالب علموں کے سوا کسی کو رہنے کی اجا زت نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر