سپریم کورٹ نے زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

سپریم کورٹ نے زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔منگل کو جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نیب کی اپیل پر سماعت کی ۔ عدالت نے بریت کیخلاف اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف علی زرداری پر سٹیل ملز کے چیئرمین سے چار کروڑ روپے لینے کا الزام ہے ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر