پنجاب کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے وزراء سیکرٹریز کو ذمہ دارایاں سونپ دیں

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے وزراء سیکرٹریز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ذکاء اللہ ملک)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنانے کیلئے صوبائی وزراء اور صوبائی سیکرٹریز کو مانیٹرنگ و انسپکشن کیلئے ذمہ داریاں سونپ دیں۔ زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر کے سرکاری محکموں کے سیکرٹریز اور صوبائی وزراء کو صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم تعلیمی اداروں کی گئی سیکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب،وزیرخوراک بلال یاسین کو لاہور،معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو حافظ آباد اور گوجرانوالہ، وزیر زکوۃندیم کامران کو ساہیوال اور سرگودھا،وزیرآبپاشی یاورزمان کو اوکاڑہ اور قصور،وزیر زراعت فرخ جاوید کو پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ،وزیرسپیشل ایجوکیشن آصٖف سعید منیس کو وہاڑی اور خانیوال،وزیرجیل عبدالوحید آرائیں کو ملتان،ڈی جی خان اور راجن پور،وزیر محکمہ بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز کو بھکر اور میانوالی، وزیر وویمن ڈیویلپمنٹ حمیدہ وحیدالدین کو منڈی بہاوالدین اور گجرات،وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کو اٹک اور خوشاب،وزیر کوآپرٹیو ملک محمد اقبال چنڑ کو بہاولپور و لودھراں،وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق کو رحیم یارخان اور بہاولنگر،وزیر ہیومین ریسورس راجہ اشفاق سرور کو راولپنڈی،وزیر سوشل ویلفیئرسید ہارون سلطان بخاری کو مظفرگڑھ اور لیہ ،وزیر اربن ڈیویلپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ تنویر اسلم ملک کو چکوال او ر جہلم،وزیر ہیومن رائٹس خلیل طاہر سندھو کو فیصل آباد،مشیر وزیر اعلی پنجاب سلیم اقبال نارووال اور سیالکوٹ،معاون خصوصی ارشد جھنگ اور چنیوٹ کے اضلاع کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور معائنہ کیلئے ذمہ داریاں سوپنی گئیں ہیں۔دریں اثناء محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کی غرض سے صوبائی سیکرٹریز کو مختلف اضلاع کی انسپکشن کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ خالد مسعود کو لاہور ‘ سیکرٹری یوتھ آفیئر محمدخان کھچی کو ملتان‘ سیکرٹری لیبر عشرت علی کو جہلم ‘ سیکرٹری ہیلتھ جوادرفیق کو شیخوپورہ ‘ سیکریٹری لائیو اسٹاک کو نسیم صادق کوگوجرانوالہ ‘ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد عزیز تارڈ کو خوشاب ‘سیکرٹری زراعت راشد محمود کو فیصل آباد‘ سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی کو ساہیوال ‘ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر الطاف خان کو قصور ‘ سیکرٹری سی این ڈبلیومیاں مشتاق احمد کو اوکاڑہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر‘ کیپٹن (ر) جہانزیب خان کو نارووال ‘ سیکرٹری معدنیات ارشد محمود کو ننکانہ ‘ سیکریٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل کو راولپنڈی ‘سیکرٹری ماحولیات اقبال چوہان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ممبر بورڈ آف ریونیو وحید اختر انصاری کو لودھراں ‘ ممبر بورڈ آف ریونیو سردار جاویدا ختر کو منڈی بہاؤالدین ‘ممبر بورڈ آف ریونیو ملک محمد اسلم میانوالی‘ ممبر بورڈ آف ریونیو حسن رضا جعفری کو بہاولنگر‘ڈی جی ٹرائیبل ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر خورشید کو مظفر گڑھ‘ ایم ڈی سکل ڈویلپمنٹ بہاولپور‘ ڈی جی سپورٹس عثمان اشرف جھنگ‘ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو خالد محمود کو گجرات‘سیکرٹری انڈسٹریز عارف انور بلوچ کو سرگودھا‘سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ اسد رحمان گیلانی کو حافظ آباد‘ سیکرٹری کوآپریٹوبابر حیات تارڑ کو چنیوٹ ‘ سیکرٹری اوقاف شہر یار سلطان کو اٹک ‘ سیکرٹری ایف ڈبلیو شیر عالم محسودکو چکوال ‘ سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن علی طاہر خانیوال‘سیکرٹری آبپاشی سیف انجم‘ رحیم یار خان ممبر انکوائری ایس اینڈ جی اے ڈی افتخار رسول کو لیہ‘ سیکرٹری فنانس احمد رضا سرورکو وہاڑی ‘ ایم ڈی پی ایس آئی سی بلال بٹ کو بھکر‘ ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے پی وسیم رضا جعفری راجن پور‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطا کو پاکپتن اور سپیشل سیکرٹری زراعت ڈاکٹر صالح طاہر کوڈی جی خان کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے مختلف اضلاع کی انسپکشن کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صوبائی وزراء ‘ مشیران و معاونین خصوصی اور صوبائی سیکرٹریز کو 22جنوری تک سیکیورٹی اقدامات کی رپورٹس محکمہ تعلیم(سکولز) اور چیف سیکرٹری آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -