ایف آئی اے ایڈمن افسروں نے عدم پیروی پر 4ہزار مقدمات داخل دفتر کر دئیے

ایف آئی اے ایڈمن افسروں نے عدم پیروی پر 4ہزار مقدمات داخل دفتر کر دئیے

لاہور(زاہد علی خان )ایف آئی اے میں 41سو سے زائد مقدمات کا ریکارڈ غائب۔تحقیقات شروع کرنے پر مقدمات کے مدعی سامنے نہ آسکے جن میں بیشتر مقدمات داخل دفتر کر دیئے گئے ہیں۔جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ مقدمات دائر کرنے والوں کو تلاش کر کے ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ذرائع کیمطابق وزیر داخلہ کو بتایا گیا تھاکہ عدالتیں انسانی سمگلنگ ،بنک فراڈ اور دھوکہ دہی کے بیشتر مقدمات داخل دفتر کر رہی ہے جس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ ایف آئی اے مدعی سمیت دوسرا ضروری ریکارڈ پیش نہیں کر رہی جس کے با عث یہ مقدمات فارغ کیے جا رہے ہیں ایف آئی اے کے ایک افسر نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان مقدمات میں مدعی اورگواہ پیش نہیں کیے جا رہے۔

مزید : صفحہ آخر