کرکٹ کی دنیا کا انوکھا واقعہ، پوری ٹیم صرف ’تین‘ رنز بنا کر آؤٹ

کرکٹ کی دنیا کا انوکھا واقعہ، پوری ٹیم صرف ’تین‘ رنز بنا کر آؤٹ
کرکٹ کی دنیا کا انوکھا واقعہ، پوری ٹیم صرف ’تین‘ رنز بنا کر آؤٹ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں کسی کھلاڑی کیلئے اس وقت شرمندگی کا موقع ہوتا ہے جب وہ صفر سکور پر آؤٹ ہو جائے مگر برطانیہ میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران ٹیم کے پہلے نو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور صرف آخری کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب ہو سکا اور یوں اضافی رنز ملا کر ٹیم کو مجموعی سکور 3 رنز بنانے میں کامیابی ملی۔یہ انوکھا واقعہ ورل کرکٹ کلب اور ہیسنگھٹن کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت پیش آیا جب ورل کلب کی ٹیم نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 108 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ لیکن صورتحال اس وقت قدرے مضحکہ خیز ہو گئی جب اس ٹیم کے اپنے تمام ہی بیٹسمین کوئی بھی سکور بنائے بغیر پویلین لوٹتے رہے اور یوں نو کھلاڑی آؤٹ پر صرف 2 سکور ہی بن سکا جو مخالف ٹیم کی طرف سے نو بال پھینکنے پر دیا گیا تھا۔آخری کھلاڑی بھی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گیا تو مجموعی سکور تین قرار پایا اور یوں کلب کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے کو پوری دنیا میں غیر معمولی پذیرائی ملی ہے اور دنیا بھرسے ناظرین اس خبر سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر