زاہد عرف زاہدو کے بلیک وارنٹ جاری ،کل کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی

زاہد عرف زاہدو کے بلیک وارنٹ جاری ،کل کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی

لاہور(نامہ نگار)فرقہ وارانہ دہشت گردی کے مجرم زاہد عرف زاہد وکے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ،انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے جاری کئے جانے والے بلیک وارنٹ کے مطابق مجرم کو15 جنوری کی صبح 6 بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن عمران یوسف مجرم کی وصیت قلمبند کریں گے اور14جنوری کو مجرم کو پھانسی دینے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے جبکہ مجرم کے لواحقین کوملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں طلب کرلیا گیا ہے،مجرم زاہد عرف زاہدوکو انسداد دہشت گردی عدالت ملتان نے فرقہ ورانہ دہشت گردی اور قتل جیسے جرائم پرزاہد عرف زاہدو کوسزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد اسے کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا گیا۔ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے زاہد عرف زاہدو کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ۔

مزید : صفحہ اول