مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی ،امین فہیم

مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی ،امین فہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ جب پرویز مشرف ملک کے صدر تھے تو انہوں نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی اور مجھے کہا کہ بے نظیر بھٹو سے بات کرو۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی طرف سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کی صدارت کے آخری سنوں تک رابطے کئے جاتے رہے، مگر قیادت نے کوئی لچک دکھانے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے حالیہ ملاقات اتفاقیہ تھی ، اس کو کسی فاورڈ بلاک کی خبروں سے منسوب کرنا غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ان کاپارٹی سے کوئی اختلاف نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -