بیشتر شہروں میں بارش ، مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

بیشتر شہروں میں بارش ، مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور،فیصل آباد، مری (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آج ابر آلود رہے گاگزشتہ روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بونداباندی کا سلسلہ جاری رہا جس سے شمالی بلوچستان اورکراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ روزبارشوں کاسسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا، بالائی علاقوں میں پیر سے بدھ تک ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ۔لاہور اورگردو نواح میں گزشتہ روز مطلع ابر آلود رہنے کے بعد شام اور رات کے اوقات میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔بارش کے بعد گزشتہ دنوں کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو مری، گلیات اور پاراچنارمیں برفباری کا امکان ہے نئے سسٹم کے باعث میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی آجائے گی جبکہ ملک کے اکثر بالائی علاقوں سمیت شمالی بلوچستان اورکراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم سرد ہوگیا۔سب سے زیادہ بارش چترال میں16ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی آج (بدھ ) ہلکی بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا، فروری اور مارچ میں اچھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسم برما کی پہلی برفباری سے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کی ’’موجیں‘‘ لگ گئی ہیں اور وہاں موجود منچلے ہلہ گلا کرنے میں مصروف ہیں۔مر ی میں آئے سیاح برفباری شروع ہونے پر اپنے اپنے ٹھکانوں سے باہر نکل آئے اور حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے لگے۔ گرم گرم چائے اور دیگر لوازمات کا مزہ اٹھانے کیساتھ ساتھ مختلف اشیاء کی خریداری بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد دھند اور سردی کی لہر میں کمی آ جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -