غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی دہشت گردی کے خاتمہ سے جڑی ہوئی ہے،پرویز رشید

غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی دہشت گردی کے خاتمہ سے جڑی ہوئی ...

اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے:، تاجروں کیلئے دوستانہ اور سازگار ماحول کے قیام کیلئے بہترین کوشیں جاری ہیں،غیرملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی دہشتگردی کے خاتمے سے منسلک ہیں۔ وہ منگل کے روز اسلام آباد میں مسلم لیگ نون لاہور کے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تاجروں کیلئے دوستانہ اور سازگار ماحول کے قیام کیلئے بہترین کوشیں جاری ہیں تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی یقینی بنائی جاسکے۔پرویز رشید نے کہا کہ حکومت \'دیامر بھاشا اور داسو ڈیموں کی جلد تکمیل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ بجلی کا بحران حل کیاجاسکے۔ وزیراطلاعات نے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی تعمیر و ترقی میں کردار پر تاجربرداری کے کردار کی تعریف کی

مزید : صفحہ اول