سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ ، دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنی ہے: آئی جی کے پی کے

سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ ، دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنی ہے: آئی جی کے پی کے
سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ ، دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنی ہے: آئی جی کے پی کے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس ناصر درانی نے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری اپنی ہے ، جنگ کو کسی دوسرے پر ڈالنے سے ہم جنگ ہارجائیں گے ، سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لے رہے ہیں لیکن بہت سے سکولوں کے پاس سیکیورٹی وسائل ہی نہیں ۔

مختلف سکولوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آئی جی ناصر درانی کاکہناتھاکہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ،سکولوں کی سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہیں ،دہشتگردوں کا مل کر مقابلہ کرناہوگا، دشمن ہماراجذبہ دیکھ کر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔اُنہوں نے کہاکہ عوامی تعاون سے جنگ جیتی جاسکتی ہے ، طلبہ مشوک افراد اور اشیاءپر نظررکھیں ۔

مزید : پشاور