داعش کی بھرتی کا انکشاف، سابق طالبان کمانڈر ملا رﺅف نے اطاعت کرلی، لڑائی میں 20 ہلاک

داعش کی بھرتی کا انکشاف، سابق طالبان کمانڈر ملا رﺅف نے اطاعت کرلی، لڑائی میں ...
داعش کی بھرتی کا انکشاف، سابق طالبان کمانڈر ملا رﺅف نے اطاعت کرلی، لڑائی میں 20 ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) داعش کی طرف سے افغانستان میں نئے جنگجوﺅں کو بھرتی کرنے کی ٹھوس شہادتیں پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئیں ہیں جس کے مطابق ہلمند صوبے کے سابق طالبان کمانڈر ملا عبدالرﺅف نے داعش کی اطاعت کا اعلان کیا ہے۔ سنگین ڈسٹرکٹ کے ایک بزرگ سید الدین سنگینوال نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے گروپ نے طالبان کے سابق جھنڈے اتار کر داعش کے کالے جھنڈے لہرائے ہیں اور اس کے بعد طالبان سے لڑائی بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں افغان فوج کے یونٹ کے نائب کمانڈر جنرل محمود نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ دن پہلے کوئی نیا گروہ تشکیل دئیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ داعش کے مقصد کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نئی تحریک کے رہنما ایک سابق سینئر طالبان کمانڈر ہیں جن کو امریکی فوجیوں نے 2001ءمیں پکڑ کر گوانتا ناموبے بھیج دیا تھا جہاں انہوں نے 6 سال گزارے۔ اطلاعات کے مطابق ان کا طالبان تحریک کے رہنما ملا عمر سے جھگڑا ہوگیا ہے۔ رﺅف نمروز صوبے کے گورنر امیر محمد کے عشتہ دار ہیں۔ معتبرین نے کہا خواہش ہے کہ داعش یہاں نہ آئے۔ اگر ملا عمر کی طاقت کمزور ہورہی ہے اور داعش ملک میں زور پکڑ رہی ہے تو یہ افغان صدر اشرف غنی کی نئی حکومت کے لئے بھی سب سے بڑا چیلنج ہے جنہوں نے تین ماہ سے زیادہ عہدہ صدارت پر رہنے کے بعد اس ہفتے کابینہ کا اعلان کیا ہے۔