برطانیہ کی ٹرینیں جو کبھی وقت پر نہیں پہنچیں

برطانیہ کی ٹرینیں جو کبھی وقت پر نہیں پہنچیں
برطانیہ کی ٹرینیں جو کبھی وقت پر نہیں پہنچیں

  

لندن (ویب ڈیسک) اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی مصروف ترین مسافر ٹرینوں میں سے ایک ٹرین بھی گزشتہ ایک سال کے دوران ایک دن بھی اپنے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ سکی۔تفصیلات کے مطابق 2014ءمیں آپریٹر سدرن ریل نے 240 کوششوں کے دوران ایک مرتبہ بھی اپنے مقررہ وقت 7:29am پر منزل برائٹن تک نہیں پہنچ پائی۔ یہ انکشاف تب ہوا جب پانچ ہزار پاﺅنڈ سالانہ ادا کرنے والے مسافروں سے ڈھائی فیصد اضافی کرایہ ادا کرنے کو کہا گیا۔

حملے کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے نے سرورق پر پھر توہین آمیز خاکہ شائع کردیا

ریل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ اسکورے نے کہا کہ میرے خیال میں ہم مسافروں کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پارہے۔ ٹرین کے وقت پر نہ پہنچنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نیٹو رک بہت مصروف رہتا ہے اور یہاں اس نیٹورک میں متعدد ٹرینیں گزرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹرین کی دیر سے آمد کی وجوہات تلاش کرلیں ہیں اور اس کے حل ڈھونڈے جارہے ہیں تاہم ہمارے پاس آپشنز محدود ہیں۔

مزید : بین الاقوامی