بچے سے زیادتی کے بعد قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

بچے سے زیادتی کے بعد قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
بچے سے زیادتی کے بعد قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں چھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہاہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ میں جر م ثابت ہو گیا ہے اور زیادتی کے بعد قتل کے مرکزی ملزم شعیب نے مذکورہ بچے کے علاوہ تین سے چار بچوں سے زیادتی کابھی اعتراف کیاہے ۔

مجرم شعیب گرین ٹاﺅن میں حجام کی دکان چلاتاہے اور اس نے دوران تفتیش اعتراف کیاہے کہ وہ بچے کو پیسوں کا لالچ دے کر مسجد کے اندر لے گیااور اسے زیادتی کا نشانے بنانے کے بعد قتل کر دیا ۔

واضح رہے چند دن قبل چھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے امام اور موزن سمیت دیگر کئی افراد کو حراست میں لے لیاتھا جن کو کئی روز حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ مسجدکے موذن کو رہا نہیں کیا گیا اور اسے شامل تفتیش رکھا گیا ۔پولیس نے کارروائی جاری رکھی اور آخر کار اصلی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔

گزشتہ سال صوبے میں زیادتی کے 2000مقدمات درج ہوئے جن میں سے 200مقدمات بچوں کے ساتھ زیادتی کے درج کیے گئے اور اس تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں