پنجاب کے بیشتر شہروں میں پٹرول ’نایاب‘ ہوگیا

پنجاب کے بیشتر شہروں میں پٹرول ’نایاب‘ ہوگیا
پنجاب کے بیشتر شہروں میں پٹرول ’نایاب‘ ہوگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک ارب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو) کی دوروزہ بندش کے باعث پنجاب کے پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہوگیاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناہے جبکہ ناجائزمنافع خور ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق صوبے کے مختلف سٹیشنر پر پٹرول کی عدم فراہمی اور جہاں مل رہا ہے وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا رش لگا ہوا ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پار کو ریفائری میں دوروز پیداوار بند رہنے سے پٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے،اس کے علاوہ پی ایس او کی جانب سے پٹرول کی درآمد میں تاخیر بھی رسد میں خلل کا سبب بنی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی پٹرول کا سٹاک محدود رکھا ہے۔پار کو میں اب پیداواری عمل بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی سپلائی میں ایک دو روز میں بہتری کی توقع ہے۔

مزید : بزنس