سات زبانوں کی ماہر کروشیا کی خوبرو صدر

سات زبانوں کی ماہر کروشیا کی خوبرو صدر
سات زبانوں کی ماہر کروشیا کی خوبرو صدر

  

زغرب (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں سابق وزیر خارجہ کولینڈا گرابر کیتارووچ کو ایوجو سیپووچ کی جگہ ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ 46 سالہ کولینڈا پہلی خاتون ہیں جو ریاست کے اس اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ وہ ظاہری شکل و صورت میں پرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ علم کے زوق سے بھی مالا مال ہیں۔

انڈر ویئر کے مردوں کی صحت پر اثرات ،سائنسدانوں نے مشورہ دے دیا

العربیہ کے مطابق یورپی یونین کی چھتری تلے دولت مندف اور امیر ترین ممالک کے ساتھ کروشیا ایک غریب ملک سمجھا جاتا ہے۔ 44 لاکھ کی آبادی اور 56 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر محیط اس ملک میں بے روزگاری کی شرح 19 فیصد ہے، سالانہ آمدنی 15 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔ کولینڈا اگلے 5 سال کے لئے صدارت کا منصب سنبھالیں گی۔ ان کا آبائی تعلق رییکا شہر سے ہے۔ 1992ءمیں انہوں نے انگریزی، اسپانوی، فرانسیسی، کروشیئن، پرتگالی، جرمن اور اطالوی زبانوں میں گریجوایشن کی۔ سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے کئی سال سفارت کاری کے میدان میں بھی خدمات انجام دیں۔ کولینڈا کی زندگی کا بیشتر حصہ حصول علم میں گزرا ہے۔ انہوں نے آسٹریا میں سفارت کاری کا دو سالہ ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔

مزید : بین الاقوامی