غیررسمی ٹیسٹ میں سعید اجمل کاباﺅلنگ ایکشن کلیئرہوگیا

غیررسمی ٹیسٹ میں سعید اجمل کاباﺅلنگ ایکشن کلیئرہوگیا
غیررسمی ٹیسٹ میں سعید اجمل کاباﺅلنگ ایکشن کلیئرہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپنر سعید اجمل انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور کہاجارہاہے کہ غیر سرکاری ٹیسٹ میں اُن کا بولنگ ایکشن کلیئر ہوگیاہے تاہم ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کاامکان کم ہے ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹ میں سعید اجمل کا باﺅلنگ 13ڈگری تک آگیاہے جبکہ آئی سی سی رولز کے مطابق 15ڈگری بھی قابل قبول ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ ٹیسٹ آئی سی سی کی منظورشدہ لیبارٹری سے نہیں کرایاگیاتاہم 24جنوری کو چنائی میں باضابطہ ٹیسٹ کرایاجائے گااورامکان ہے کہ باﺅلنگ ایکشن درست آئے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ انگلینڈ میں ہونیوالے غیررسمی ٹیسٹ کا خرچ سعید اجمل نے خود کیا۔
پی سی بی ذرائع کاکہناتھاکہ ورلڈکپ کے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان ہوچکاہے ، اگرچہ آئی سی سی رولز کے مطابق سعید اجمل کو سکواڈ میں شامل کیاجاسکتاہے تاہم فی الحال شمولیت کا کوئی امکان نہیں ۔

مزید :

کھیل -