عمران خالی کی تبدیلی دیکھ لی ، الزامات ثابت نہ ہونے پر وزیراطلاعات مستعفی ہوں : شہداءپشاور فورم

عمران خالی کی تبدیلی دیکھ لی ، الزامات ثابت نہ ہونے پر وزیراطلاعات مستعفی ...
عمران خالی کی تبدیلی دیکھ لی ، الزامات ثابت نہ ہونے پر وزیراطلاعات مستعفی ہوں : شہداءپشاور فورم

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہداءفورم پشاور نے عمران خان کے دورے کے موقع پر احتجاج سے متعلق صوبائی وزیراطلاعات کا موقف مسترد کردیا اور کہاکہ اگر مشتاق غنی الزامات ثابت نہ کرسکے تو استعفیٰ دے دیں ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہداءفورم پشاور کے اجون خان ، عابد رضا اور دیگر نے کہاکہ شہداءکے نام پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے ، آج عمران خان کی تبدیلی دیکھ لی ، تبدیلی کا بہت بہت شکریہ ،احتجاج میں شہداءکے والدین کے علاوہ کوئی شریک نہیں تھا، ہم پر دباﺅ ڈالا جارہاہے لیکن ڈرنے والے نہیں ۔

اُن کاکہناتھاکہ اگر پرویز خٹک ہی و زیراعلیٰ رہے تو پھر صوبے اور قوم کا خداحافظ،اتنے ناکے اور سیکیورٹی کے باوجود سانحہ ہوگیا،بچے شہید ہوئے ہیں ، اُن کے لیے سرپر کفن باندھ کر نکلے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں