قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے: چوہدری نثار

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی غیر ...
قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اسلام آباد انتظایہ اور پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیرٹی مزید بہتر کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو چکی ہے، انہیں شکست فاش دیں گے۔ انہوں نے وفاقی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں