امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی یہ ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کر دیا ہے کہ افغانستان میں موجود اتحادی ا فواج دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرے اور دہشتگردوں کا خاتمہ کرے کیونکہ دہشتگرد پاکستان سمیت پوری دنیا کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عسکری قیادت نے جان کیری کو افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی بھی کی اور ساتھ ہی ساتھ یہ مطالبہ بھی کیاکہ افغانستان میں اتحادی افواج دہشتگردوں کے ان ٹھکانوں کو تباہ کرے تاکہ دہشتگردوں کو اس خطے میں کہی پناہ نہ ملے۔امریکی وزیر خارجہ کے سامنے پاکستان حکام نے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی پھیلانے کیلئے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی مدد  کر رہا ہے۔

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے: چوہدری نثار

مزید : قومی /اہم خبریں