قومی ایکشن پلان پر اجلا س ،وزیر داخلہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ،آئندہ ہفتے تمام وزراءاعلی کا اجلاس طلب

قومی ایکشن پلان پر اجلا س ،وزیر داخلہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ،آئندہ ہفتے تمام ...
قومی ایکشن پلان پر اجلا س ،وزیر داخلہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ،آئندہ ہفتے تمام وزراءاعلی کا اجلاس طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عملدرامد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی ایکشن پلان پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔ ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مدارس کی مسلسل نگرانی جارہی ہے ، اب تک 251 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 1100 افراد کو گرفتار کیا گیاہے ،شر انگیز مواد بیچنے پر 14 دکانوں کو بھی سیل کیا جا چکا ہے ۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ دہشتگردی پھیلانے میں سب سے اہم کر دار کالعدم تنظیموں کا ہے اور اب تک 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے: چوہدری نثار

وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے وزراءاعلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدارامد کا جائزہ لیا جائے گا،وزیر اعظم نے ارادہ ظاہر کیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے ،وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں