وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی این جی او پر پابندی لگا دی گئی

وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی این جی او پر پابندی ...
وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی این جی او پر پابندی لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر امریکی این جی او آئی میپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی این جی او آئی میپ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے جس کے بعد انہوں نے اس این جی او کو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قومی ایکشن پلان پر اجلا س ،وزیر داخلہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ،آئندہ ہفتے تمام وزراءاعلی کا اجلاس طلب
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق آئی میپ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے جبکہ کاروائی کرنے والے اداروں کی جانب سے این جی او کا دفتر سیل کرتے ہوئے تمام ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے آئی میپ کے خلاف مزید کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جس کے بعد مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔