آرمی چیف کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر اور چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات

آرمی چیف کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر اور چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات
آرمی چیف کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر اور چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سرکیم ڈیروج اور چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک ہوٹگن سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سرکیم ڈیروج کے درمیان ملاقات کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک ہوگٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں