بے وفا شوہر سے بیگم کا خوفناک بدلہ، دو بار نازک حصہ کاٹ ڈالا

بے وفا شوہر سے بیگم کا خوفناک بدلہ، دو بار نازک حصہ کاٹ ڈالا
بے وفا شوہر سے بیگم کا خوفناک بدلہ، دو بار نازک حصہ کاٹ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شہر ”شانچیو“ میں پیش آنے والا یہ واقعہ پڑھ کر کئی بے وفا شوہروں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق فان لنگ نامی 32 سالہ چینی شہری کی بیگم نے اس کی ای میل دیکھی تو حیران رہ گئی کہ اس کے اکاﺅنٹ میں ژانگ ہنگ نامی خاتون کو متعدد قابل اعتراض ای میلز بھیجی گئی تھیں۔
یہ دیکھ کر خاتون کے غصے کی انتہاءنہ رہی، اس نے قینچی پکڑی اور نیند میں ڈوبے اپنے شوہر کا نازک حصہ کاٹ ڈالا تاہم یہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی۔ فان لنگ کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے اسے دوبارہ اصلی حالت میں بحال کر دیا تاہم فان لنگ کی بیگم رات کو دوبارہ ہسپتال جا پہنچی اور اس مرتبہ پہلے سے بھی خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے اس کا عضو نہ صرف کاٹ ڈالا بلکہ کھڑی سے باہر بھی پھینک دیا۔

عامر خان نے امریکی باکسر کو للکار دیا ،مزید جانئے
ہسپتال کے عملے کو تب پتہ لگا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے سڑک پر خون سے لت پت ایک آدمی کو ایک خاتون کو پیٹتے دیکھا۔ سیکیورٹی اہلکار اس آدمی کو روک کر خاتون کو اندر علاج کیلئے لے گئے لیکن پھر انکشاف ہوا کہ خاتون نے اس پر کیا ظلم ڈھایا ہے۔ فان لنگ کی بدقسمتی ایسی کہ اس مرتبہ ڈھونڈنے کے باوجود اس کا نازک حصہ نہ مل سکا۔ ہسپتال انتظامیہ کا خیال ہے کہ اس کا عضو کسی آوارہ کتے یا بلی کی غذاءبن گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -