آرمی پبلک سکول دورہ ، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے لیے خصوصی پروٹوکول

آرمی پبلک سکول دورہ ، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے لیے خصوصی پروٹوکول
آرمی پبلک سکول دورہ ، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے لیے خصوصی پروٹوکول

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان سمیت آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں آمد کے لیے عمران خان اور ریحام خان کو 32 گاڑیوں کے قافلے کا استعمال کیا۔ریحام خان کو عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سمیت صوبائی وزراءنے بھی ان کے ساتھ آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا۔

قومی ایکشن پلان پر اجلا س ،وزیر داخلہ کی وزیر اعظم کو بریفنگ،آئندہ ہفتے تمام وزراءاعلی کا اجلاس طلب

یاد رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے دھرنے کے دوران پروٹوکول کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں جبکہ ایک تقریر میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر کسی نے پروٹوکول کے لیے سڑک بند کی تو ہم اسے گزرنے نہیں دیں گے۔لیکن آج عمران خان اور ریحام خان کے لیے 32 گاڑیوں کا قافلہ اور بھر پور پروٹوکول ان کی تقاریر کے بالکل برعکس تھا۔

دوسری جانب نواز لیگ کے رہنماء نے الزام عائد کیا ہےکہ ریحام خان شہید ہونے والے طالب علم کے گھر بھی گئیں اور انہیں حد سے زیادہ پروٹوکول بھی دیا گیا۔

مزید : پشاور