ساؤتھ ایشین گیمزمیں بھارتی سکواش ٹیم کے رکن کا گردہ بیچنے کااعلان

ساؤتھ ایشین گیمزمیں بھارتی سکواش ٹیم کے رکن کا گردہ بیچنے کااعلان
ساؤتھ ایشین گیمزمیں بھارتی سکواش ٹیم کے رکن کا گردہ بیچنے کااعلان

بجنور(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی مشکلات کی وجہ سے ساؤتھ ایشین گیمزمیں بھارتی سکواش ٹیم کے رکن نے گردہ بیچنے کااعلان کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی ڈکشٹ نامی کھلاڑی ساؤتھ ایشین گیمزمیں بھارتی سکواش ٹیم کا حصہ ہیں لیکن حکومتی بے حسی کی وجہ سے انہیں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا گردہ بیچنے کا اعلان کیا ہے۔

روی ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ساوتھ ایشین گیمز کی تیاری کےلئے رقم درکار ہے، 10 سال سے اسکواش کھیل رہا ہوں اوربہت سے میڈلز جیتے لیکن کسی نے سپورٹ نہیں کیا جس کے باعث گردہ بیچنے کےلئے تیارہوں۔ روی ڈکشٹ نے اپنے گردے کی قیمت مقرر کرتے ہوئے کہا کہ میرے گردے کی قیمت 8 لاکھ روپے ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...