لال مسجد آپریشن نہ کرنے کے لیے پانچ مہینے تک کوششیں کیں :پرویز مشرف

لال مسجد آپریشن نہ کرنے کے لیے پانچ مہینے تک کوششیں کیں :پرویز مشرف
لال مسجد آپریشن نہ کرنے کے لیے پانچ مہینے تک کوششیں کیں :پرویز مشرف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن نہ کرنے کے لیے لگاتار پانچ مہینے تک کوششیں جاری رہیںلیکن اس دوران دہشت گردوں نے پولیس اور چینی باشندوں کو نشانہ بنا یا ۔ پانچ مہینے کوششیں کرنے کے بعد آپریشن کا منصوبہ بنا یا جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔سانحہ اے پے ایس کے شہدا کے حوالے سے مولانا عبد العزیز نے منفی بیان دیا ،اگر ایسی باتوں کو نظر انداز کیا جائے تو یہ پھیل جاتیں ہیںاور ایسے لوگ مزید مضبوط ہو جاتے ہیں ۔مولانا عبدا لعزیز اسلام آباد بیٹھ کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لال مسجد کا آپریشن معاہدہ کرنے کی کوشش سب کر رہے تھے اور اس حساس آپریشن میں فوج ،پنجاب پولیس،اسلام آبادپولیس ،رینجرز ،ٹرپل ون بریگیڈ اورایس ایس جی شامل تھی ،اس آپریشن کو میں اور وزیر اعظم مانیٹر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن درست وقت پر ہوا، اس آپریشن سے قبل خواتین اور بچوں کو وہاں سے نکالا گیا جن کے بعد لال مسجد میں صرف دہشت گرد رہ گئے تھے ۔پرویز مشرف لال مسجد کے آپریشن میں ایس ایس جی کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے،انہیں زبردست ایکشن کرنے پر سلام پیش کرتا ہو ں۔لال مسجدآپریشن کی اجازت حکومت نے دی تھی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...