آرمی ،نیوی اور ائیر فورس کی سب سے زیادہ ترقی میرے دور میں ہوئی :پرویز مشرف

آرمی ،نیوی اور ائیر فورس کی سب سے زیادہ ترقی میرے دور میں ہوئی :پرویز مشرف
آرمی ،نیوی اور ائیر فورس کی سب سے زیادہ ترقی میرے دور میں ہوئی :پرویز مشرف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی ،نیوی اور ائیر فورس کی جتنی ترقی میرے دور میں ہوئی ،وہ پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی ،میر ے دور میں میزائل اور نیو کلیئر ڈویلپمنٹ ہوئی اس لیے مجھے ان کاموں پر فخر ہے اور آرمی کو بھی ان خدمات کا پتہ ہے ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ میری راحیل شریف سے بات نہیں ہوتی کیونکہ میں خود انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتا ۔آرمی اور سول حکومت کے درمیان مشکل دور چل رہا ہے ،ایسی صورتحال میں جنرل راحیل شریف سے رابطہ کر کے حالات میں مزید تناو پیدا نہیں کر سکتا ۔پرویز مشرف نے کہامیجر شبیر شہید میرا کورس میٹ اور بہترین دوست تھا،وہ سینئر اور میں جونیئر افسر تھااور ہمارے کمرے برابر میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے،ایسے میں تمام قوم کو آرمی چیف سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں اور فوج سے مطالبہ کرتی ہے کہ حالات کوبہتر کیا جائے ۔

اس وجہ سے آرمی چیف پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے ۔قوم کی توقع ہوتی ہے کہ پاکستان آرمی کو سول معاملات میں مداخلت کر کے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ جمہوریت میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت صرف تین برس کی جسے بڑھا کر چار سال کیا جانا چاہیے ۔جنر ل راحیل شریف دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کر رہے ہیں ،ان کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...