پاکستان، چین کی تیسری مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

پاکستان، چین کی تیسری مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان اور چین کی بحری افواج کی تیسری مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ گزشتہ روز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں چینی بحریہ کے دو تباہ کن جہازوں اور فلیٹ ٹینکر نے حصہ لیا۔ مشقوں میں پاک بحریہ کے بحری ‘ فضائی یونٹس اور سپیشل فورسز نے حصہ لیا۔ مشترکہ مشقوں میں نیول آپریشنز کی خصوصی مشق ‘ گہرے سمندر میں جاری ان مشقوں میں مشترکہ بورڈنگ آپریشن ‘ فضائی دفاع کی مشقیں بھی کی گئیں۔ مواصلات نظام اور بحری جہازوں کی مشترکہ مشقیں بھی کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق مشقوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بحری تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ مشقوں کے اختتام پر سمندر میں مشقوں کا تجزیہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...