کمر درد، گیل کا آپریشن کیلئے ڈاکٹر سے رابطہ، سپر لیگ کھیلنا مشکل

کمر درد، گیل کا آپریشن کیلئے ڈاکٹر سے رابطہ، سپر لیگ کھیلنا مشکل
کمر درد، گیل کا آپریشن کیلئے ڈاکٹر سے رابطہ، سپر لیگ کھیلنا مشکل

  

سڈنی (ویب ڈیسک)دبنگ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے اپنی کمر کے آپریشن کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کرلیا ہے۔ اگر ڈاکٹر کی جانب سے کرس گیل کو آپریشن کروانے کیلئے کہا گیا تو ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت ناممکن ہوجائے گی۔ آپریشن کے باعث کرس گیل کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل 2 ماہ کیلئے آرام کرنا ہوگا جس سے وہ فروری میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

مزید : کھیل