لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم اور سپر سٹار فٹ بالر لیونل میسی کے اشتہار نے دھوم مچا دی

لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم اور سپر سٹار فٹ بالر لیونل میسی کے اشتہار نے دھوم مچا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم اور ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اشتہار میں کام کرکے دھوم مچا دی ہے۔ اشتہار میں میسی چپس کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اچانک انہیں ایک مصور اپنے پاس بلا کر ان کی تصویر بنانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جس پر میسی ہاں کر دیتے ہیں۔ یہ مصور لیونل میسی کی نظر بچا کر پیکٹ میں سے چپس نکال کر کھا لیتا ہے۔ 

 اب یہاں پر اشتہار کا دلچسپ حصہ شروع ہوتا ہے جب اسی چپس کے پیکٹ کے ساتھ وسیم اکرم آتے ہیں اور میسی ان کی تصویر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ اشتہار کافی دلچسپ ہے اور میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔کرکٹ کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم اور ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک ساتھ چپس کے اشتہار میں کام کرکے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

 

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...