تاریخ میں پہلی مرتبہ قطر ائیرویز نے ’ٹریول میلہ‘ متعارف کروادیا، ناقابل یقین آفر

تاریخ میں پہلی مرتبہ قطر ائیرویز نے ’ٹریول میلہ‘ متعارف کروادیا، ناقابل ...
تاریخ میں پہلی مرتبہ قطر ائیرویز نے ’ٹریول میلہ‘ متعارف کروادیا، ناقابل یقین آفر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر ائیرویز نے اپنے مسافروں کے لئے سفری سہولیات اور رعایتی کرایوں کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لئے اپنی طرز کے پہلے اور منفرد ”ٹریول میلے“ کا آغاز کردیا ہے، جس کے دوران ہر کیٹیگری کے مسافروں کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق شاندار آفرز دی جارہی ہیں۔ 

’سعودی گزٹ‘ کے مطابق قطر ائیرویز کے ٹریول فیسٹیول کے تحت متعدد خصوصی رعایتی پیکج دئیے جارہے ہیں، جن میں 35 فیصد تک ڈسکاﺅنٹ آفر بھی شامل ہے، جبکہ ایک کی قیمت میں دو ٹکٹ، فیملی اور گروپ ڈسکاﺅنٹ، کار رینٹل اور ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لینے کے لئے بھی خصوصی ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

ائیرلائن کی ویب سائٹ qatarairways.com کے ذریعے سات روزہ فیسٹیول کے دوران بکنگ کروانے والے مسافروں کو خصوصی قرعہ اندازی میں بھی شامل کیا جائے گا۔ اس قرعہ اندازی میںروزانہ 150انعامات کا اعلان کیا جائے گا، جن میں فری مائلز، کمپلیمینٹری پروازیں، بزنس کلاس کے لئے اپ گریڈ، ہوٹل پیکجز، ڈسکاﺅنٹ شاپنگ واﺅچر اور کار رینٹل ڈسکاﺅنٹ شامل ہیں۔ ٹریول فیسٹیول 11 سے 17 جنوری تک جاری رہے گا، اور اس کے فوائد و انعامات 19 جنوری سے 15 دسمبر 2016ءکے لئے کروائی گئی بکنگ پر دستیاب ہوں گے۔

آفر کی مکمل تفصیلات قطر ائیرویز کی ویب سائیٹ پر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس