کیا آپ کو معلوم ہے ہمارے جسم میں سب سے مضبوط ترین ’مسل‘ کونسا ہوتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کیا آپ کو معلوم ہے ہمارے جسم میں سب سے مضبوط ترین ’مسل‘ کونسا ہوتا ہے؟ جواب ...
کیا آپ کو معلوم ہے ہمارے جسم میں سب سے مضبوط ترین ’مسل‘ کونسا ہوتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہمیں اپنے اعضاءکو حرکت دینے، بھاری اشیاءاٹھانے اور دوڑنے بھاگنے جیسے کاموں کے لئے جسم کے مسلز (پٹھوں) کی طاقت کی ضرورت پڑتی ہے، اور ان پٹھوں کے بغیر ہمارا جسم زرا سی جنبش بھی نہیں کر پاتا۔ جسم کے مختلف حصوں میں واقع پٹھے اپنے کام کی نوعیت کے اعتبار سے کم یا زیادہ طاقت رکھتے ہیں۔ بظاہر تو بازﺅں، کندھوں اور رانوں کے پٹھے بہت مضبوط نظر آتے ہیں، لیکن اصل میں بظاہر نمایاں نظر نہ آنے والے کچھ پٹھے غیر معمولی طاقت کے حامل ہیں۔

اناٹومی کی مشہور کتاب ’گریز اناٹومی‘ کے مطابق طاقت کے لحاظ سے سب سے مضبوط پٹھے زیریں ٹانگ کے پچھلے حصے میں پائے جاتے ہیں، جو کہ گھٹنے سے ایڑھی تک پھیلے ہوتے ہیں۔ اس پٹھے کو ’سولیئس‘ کا نام دیا جاتا ہے اور یہ ہمیں کھڑا ہونے، چلنے پھرنے اور بھاگنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح کتاب ’کلینیکل اورل سائنس‘ کے مطابق اگر سب سے زیادہ دباﺅ ڈالنے والے پٹھے کی بات کی جائے تو جبڑے کے پٹھے کا کوئی ثانی نہیں۔ طاقت کے برعکس دباﺅ اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں اس ایریا کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے کہ جس پر قوت لگائی جارہی ہو۔ جبڑے کا پٹھا حیرت انگیز دباﺅ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 1986ءمیں امریکی شخص رچرڈ ہاف مین کے جبڑے کا دباﺅ 442 کلوگرام ریکارڈ کیاگیا، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے اور گینیز بک میں درج ہے۔ جبڑے کے پٹھے کو ’مسیٹر‘ کا نام دیا جاتا ہے اور اسی کی بدولت ہم اپنے دانتوں میں کسی چیز کو دبا سکتے ہیں یا خوراک کو چباسکتے ہیں۔

جسم کے دیگر طاقتور پٹھوں میں زبان اور دل بھی شامل ہیں۔ دل کی طاقت خون کو پورے جسم میں گردش کرواتی ہے اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک عام شخص کی 70 سالہ زندگی میں اس کا دل تقریباً اڑھائی ارب مرتبہ دھڑکتا ہے، اور ہر دھڑکن کے ساتھ تقریباً 59 ملی میٹر خون پمپ کرتا ہے۔ کولہے کا پٹھا ’گلوٹیئس‘ سائز کے اعتبار سے جسم کا سب سے بڑا پٹھا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...