نوجوان نے منگنی کی ویڈیو پر شرمندہ ہوکر 2 ماہ میں 11 کلو وزن کم کرلیا، بغیر ورزش ایسا کیسے ممکن ہوا؟ بتادیا، انتہائی مفید مشورہ دے دیا

نوجوان نے منگنی کی ویڈیو پر شرمندہ ہوکر 2 ماہ میں 11 کلو وزن کم کرلیا، بغیر ...
نوجوان نے منگنی کی ویڈیو پر شرمندہ ہوکر 2 ماہ میں 11 کلو وزن کم کرلیا، بغیر ورزش ایسا کیسے ممکن ہوا؟ بتادیا، انتہائی مفید مشورہ دے دیا

لندن(نیوزڈیسک)بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی واقعہ ہمارے دل پر اثرانداز ہوتا ہے اور ہم اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا تہیہ کرلیتے ہیں۔ایسا ہی کچھ 30سالہ مارکوس بز کے ساتھ بھی ہوا جس نے دو ماہ پہلے منگنی کی تو اس کی ویڈیو بھی بنالی لیکن بعد میں جب اس نے ویڈیو دیکھی تووہ اپنے وزن کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوا اور اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔

مارکوس اپنی روزمرہ کے کھانے پینے کے معمولات میں تبدیلی لایا اور صرف دوماہ میں 16کلووزن کم کرڈالا۔پہلے مارکوس دن میں دو انرجی ڈرنکس اور چار دیگر سافٹ ڈرنکس پیتا تھا لیکن اب وہ دن میں صرف پانی پیتا ہے اور اس کی مقدارساڑھے چار لیٹر ہوتی ہے۔

آئیے آپ کو اس کی پہلے کی خوارک کے بارے میں بتاتے ہیں:

ناشتہ

دو گوشت کے ٹکڑوں کے ساتھ دو پین کیک ،مکھن اور سیرپ(میٹھا )

لنچ

ہیم برگر اور چپس،کیک،چکن اور پسے ہوئے آلو

ڈنر

جاپانی چکن کے ساتھ ڈھیروں وائیٹ ساس،میونیز اور چاول

یہی نہیں وہ رات کو سونے سے قبل میکڈانلڈز جاتا اور وہاںسے 10چکن نگٹس،بڑے فرائزاور ساتھ میٹھی چائے پیتا۔مارکوس کا کہنا ہے کہ وہ سونے سے قبل 1500حراروں پر مشتمل سنیکس کھاجاتاتھا۔

آئیے اب آپ کو اس کی موجودہ خوراک کے بارے میں بتاتے ہیں:

ناشتہ

کاٹیج چیز اورپھل

لنچ

چار اونس گرلڈ چکن اور کچی سبزیاں

ڈنر

چار اونس گرلڈ چکن یا مچھلی کے ساتھ کچی سبزیاں

سنیکس میں وہ کچی سبزیاں کھانا پسند کرتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ دن میں ڈھیروں پانی پینے سے اسے پیشاب کی حاجت رہتی ہے لیکن اس کی وجہ سے جسم سے تمام غیر ضروری مادے نکل جاتے ہیں،کم کھانے کی وجہ سے اس کا وزن کم ہوچکا ہے لیکن ساتھ ہی وہ مزید جوان اور چاک وچوبند ہوچکا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اوپر بتائی گئی خوارک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...